ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثی باغیوں نے اسٹیفن او برائن کو تعز جانے سے روک دیا

حوثی باغیوں نے اسٹیفن او برائن کو تعز جانے سے روک دیا

Thu, 02 Mar 2017 11:45:19    S.O. News Service

صنعاء یکم مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں حوثی باغیوں نے مبینہ طور پر اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ اسٹیفن او برائن اور ان کے گاڑیوں کے قافلے کو تعز شہر کے محاصر زدہ علاقوں میں جانے سے روک دیاہے۔حوثی باغیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے گذشتہ دو سال سے تعز کا محاصرہ کررکھا ہے جبکہ شہر پر یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فورسز کا کنٹرول ہے۔ اسٹیفن او برائن اور ان کا قافلہ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منگل کے روز تعز جانا اور وہاں کی زمینی صورت حال کا جائزہ لینا چاہتا تھا۔ذرائع نے العربیہ انگلش کو بتایا ہے کہ جب حوثی ملیشیا کی جانب سے عالمی ادارے کے انسانی امور کے سربراہ کو تعز میں داخل ہونے سے روکنے کی وجہ پوچھی گئی تو یہ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے معزز مہمان کے تحفظ کے پیش نظر ایسا کیا ہے۔لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کو ان کے دورے کا پیشگی علم تھا۔ اس کے باوجود انھوں نے شہر کے حالات خراب کرنے کے لیے منگل کو علی الصباح شہر کی جانب گولہ باری اور فائرنگ شروع کردی تھی تا کہ عوامی مزاحمتی فورسز اور صدر منصور ہادی کی حکومت کے تحت فوج بھی ان کی اس اشتعال انگیزی کا جواب دے۔اسٹیفن او برائن نے عدن میں سوموار کی شب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’عالمی برادری کو جنگ زدہ یمن کے مکینوں کی امداد کے لیے اپنے فنڈز میں اضافہ کرنا چاہیے اور تنازعے کے فریقوں کو متاثرہ افراد تک انسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے رسائی دینی چاہیے۔اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ بندر گاہوں تک بھی رسائی دی جائے تاکہ ضروری درآمدات یمن میں داخل ہوسکیں‘‘۔


Share: