ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حوالگی کیس پر سماعت کے لیے مالیا برطانیہ کی عدالت میں پیش

حوالگی کیس پر سماعت کے لیے مالیا برطانیہ کی عدالت میں پیش

Wed, 01 Aug 2018 01:38:37    S.O. News Service

لندن:31/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشکلوں میں گھرے شراب کاروباری وجے مالیا اپنی حوالگی کیلئے چل رہی سماعت میں حتمی دلیلوں کیلئے آج ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت کے سامنے حاضر ہوئے۔وہ بھارت میں دھوکہ دہی کے الزامات میں مطلوب ہیں۔کنگ فشر ایئر لائن کے سابق سربراہ مالیا نے دھوکہ دہی اور 9000 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کے الزامات میں حوالگی کی بھارتی کوششوں کو چیلنج کیا ہے۔وہ گزشتہ سال اپریل میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہیں۔ وہ اپنے بیٹے سدھارتھ کے ساتھ عدالت پہنچے۔مالیا نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ بالآخر عدالت فیصلہ کرے گی۔گزشتہ 27 اپریل کو گزشتہ سماعت کے دوران مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو تقویت ملی تھی جب جج نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بھارتی حکام نے جو ثبوت سونپے ہیں، وہ معاملے میں قابل قبول ہوں گے۔ سی بی آئی نے برطانیہ کی عدالت کو ڈھیر سارے دستاویزات سونپے تھے جن میں آئی ڈی بی آئی بینک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر بی کے بترا کے خلاف سازش کا معاملہ بھی شامل ہے۔ بترا کا عدالت میں کیس میں نئے کھلنایک کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔بھارتی حکام نے سازش کا جو معاملہ پیش کیا ہے، اس کے مطابق بترا نے مبینہ طور پر مالیا سے ساز باز کر بند ہو چکے کنگ فشر ایئرلائنس کو بغیر مناسب احتیاط برتے کچھ قرض کی منظوری دلائی تھی ۔اگر جج بھارت حکومت کے حق میں فیصلہ سناتا ہے تو مختلف حوالگی کارروائی میں برطانیہ کے وزیر داخلہ کو دو ماہ کے اندر اندر مالیا کی حوالگی کے حکم پر دستخط کرنا ہوگا۔ 


Share: