ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حلف برداری تقریب میں ہم فکر تمام جماعتیں مدعو ہوں گی : ذرائع

حلف برداری تقریب میں ہم فکر تمام جماعتیں مدعو ہوں گی : ذرائع

Wed, 12 Dec 2018 23:12:44    S.O. News Service

نئی دہلی :12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس ذرائع کے حوالے سے ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جن ریاستوں میں حلف برداری کے دوران کانگریس ’’شکتی پردرشن ‘‘کرنا چاہتی ہے۔ یو پی اے میں شامل جماعتوں کے علاوہ بھی کانگریس تمام ہم فکر جماعتوں کو بھی دعوت دے گی۔ مانا جا رہا ہے کہ ایم پی میں 14 تاریخ کو حلف برداری ہوگی ۔کانگریس، اروند کجریوال کے علاوہ اکھلیش یادو، مایاوتی سمیت ان تمام لیڈروں کو حلف برداری میں دعوت دے سکتی ہے جو بی جے پی کے خلاف ہیں۔ غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کو سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے حمایت کا اعلان کیا ہے


Share: