ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / حریت کانفرنس نے جتیندر سنگھ کے بیان پر اعتراض کیا

حریت کانفرنس نے جتیندر سنگھ کے بیان پر اعتراض کیا

Mon, 30 Jul 2018 02:00:56    S.O. News Service

سری نگر29جولائی(آئی این ایس انڈیا)
وادی کشمیر میں بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس نے وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندر سنگھ کے بیان کہ کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور میڈیا کشمیر کے ساتھ لفظ مسئلہ استعمال نہ کریں پر شدید ردعمل ظاہرکیاہے۔حریت ترجمان نے وزیر موصوف کی طرف سے صحافی برادری کو کشمیر کے ساتھ لفظ مسئلہ حذف کرنے کے لیے سرکاری دھونس دباؤ استعمال کرنے کو ان کی طرف سے ایک ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت بھی اقوامِ متحدہ کے میز پر ایک حل طلب مسئلے کی صورت میں زندہ موجود ہے اور یہ کارِ خیر خود بھارت کے ہاتھوں انجام پذیر ہوا ہے۔بتادیں کہ جتیندر سنگھ جو کہ ادھم پور پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں، نے ہفتہ کے روز ضلع کٹھوعہ میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا میرا ہمیشہ یہ کہنا رہا ہے اور میں آج بھی کہتا ہوں کہ کشمیر کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔


Share: