ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حج کوٹے میں تخفیف، رواں برس حج کیلئے جائیں گے 135000عازمین حج

حج کوٹے میں تخفیف، رواں برس حج کیلئے جائیں گے 135000عازمین حج

Sun, 17 Jul 2016 19:38:03    S.O. News Service

نئی دہلی17جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عازمین حج کے ہندوستانی کوٹے میں کمی ہونے کی وجہ سے اس سال ملک سے تقریبا 135000لوگ حج کیلئے جائیں گے۔یہ تعداد گزشتہ چند سالوں کے مقابلے کم ہے۔حج کی تیاریوں کو لے کر کل ممبئی میں نئی حج کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں کئی فیصلے کئے اور تمام اراکین نے عازمین حج کو پوری سہولیات دینے کی پیروی کی۔ حج کمیٹی آف انڈیاکے نائب صدر اور ترنمول کانگریس کے ایم پی سلطان احمد نے بتایاکہ حج کوٹے میں کمی ہوئی ہے۔ایسے میں حج کمیٹی کے ذریعہ کل 100020لوگ حج کیلئے جائیں گے۔اس کے علاوہ تقریباََ35000لوگ نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے جائیں گے۔حج کمیٹی کے پاس تقریباََ چار لاکھ لوگوں نے حج کیلئے درخواست دی تھی۔غور طلب ہے کہ مکۃ المکرمۃ میں کچھ تعمیراتی کام چلنے کی وجہ سے سعودی عرب نے حج کوٹے میں کمی کی ہے۔پہلے ہندوستانی کو تقریباََ170000عازمین حج کاکوٹہ ملاتھا۔احمد نے کہاکہ سعودی ایئر لائنز، ایئر انڈیا اور اسپائس زیٹ اس بارعازمین حج کو سعودی عرب لے جانے اور واپس لانے کا کام کریں گے۔کوشش کی جائے گی کہ حج مسافروں کے سفر اور رہنے،کھانے کے پہلے کے مقابلے بہتر انتظام ہو۔انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے بہت جلد ایک ٹیم سعودی عرب بھیجنے والی ہے۔


Share: