ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حاجی علی درگاہ پر عدالت کا فیصلہ ترقی پسندانہ :منیش تیواری

حاجی علی درگاہ پر عدالت کا فیصلہ ترقی پسندانہ :منیش تیواری

Sat, 27 Aug 2016 18:59:18    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس لیڈر منیش تیواری نے حاجی علی درگاہ میں خواتین کے داخلہ کی اجازت دینے والے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو آج ترقی پسندانہ فیصلہ قرار دیا۔انہوں نے تین بار لفظ طلاق کہنے کے طریقہ کو غیر قانونی قرار دئیے جانے پر بھی زور دیا۔سابق مرکزی وزیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حاجی علی درگاہ میں خواتین کو داخلہ کی اجازت دینے کا ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ ترقی پسندانہ ہے۔اگر ٹرسٹی میں کوئی سمجھ ہے تو وہ اس پر بحث نہیں کریں گے۔تین بار طلاق کہنے کاطریقہ بھی ختم ہونا چاہیے ۔قابل ذکر ہے کہ کل ممبئی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں ممبئی میں واقع حاجی علی درگاہ میں خواتین کے داخلے پر پابندی کو ہٹا دیاتھا اور کہاتھا کہ یہ روک ایک شخص کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے حالانکہ حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کی درخواست پر اپنے فیصلہ پر 6 ہفتے کے لیے روک لگا دی ، یہ ٹرسٹ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج دینا چاہتا ہے۔


Share: