ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے ڈی یو کے پاس رہے گی دہلی میئر کی چابی،امیدوارکادعویٰ

جے ڈی یو کے پاس رہے گی دہلی میئر کی چابی،امیدوارکادعویٰ

Thu, 13 Apr 2017 01:45:31    S.O. News Service

نئی دہلی:12/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )جے ڈی یوکے امیدوارسروراقبال خان نے آج کینال کالونی کا دورہ کر کے وہاں کے عوام سے ملاقات کی۔پتہ چلا کہ پورے کینال کالونی میں کسی بھی پارٹی کا امیدوار آج تک ان کی خیریت معلوم کرنے آیا ہی نہیں ہے۔وہ دہلی کے ووٹر ہو کر بھی تمام سہولیات سے محروم ہیں اور نہ کوئی مقامی نمائندہ ان کی حالت زار دیکھنے آتا ہے۔اس کے علاوہ نئی بستی کا بھی یہی حال ہے وہاں بھی سرور اقبال خان کا عوام زبردست استقبال کیا اور مکمل حمایت دینے کے ساتھ ساتھ صرف جے ڈی یو ہی کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔سرور اقبال خان نے ابوالفضل انکلیوں سے لیکر کینال کالونی نئی بستی شاہین باغ اوکھلا کے تمام علاقوں کے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ریلی نکالی اور کہا کہ اس بار دہلی کے میئر کی چابی جے ڈی یو کے پاس ہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں 101سیٹوں پر پارٹی نے اپنے امیدوار کو میدان میں اتاری ہے۔جسے ہر جگہ کافی مقبولیت مل رہی ہے۔اس موقع پر جگہ جگہ رک کر اعلی دانشوران کا خطاب بھی ہوا۔شاہین باغ سبزی منڈی میں خطاب کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور سروراقبال خان علیگ کا خطاب بغور سنا۔


Share: