ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جے ڈی یو میں اقلیتی نوجوانوں کو شامل کیاجائے گا: پون پانڈے

جے ڈی یو میں اقلیتی نوجوانوں کو شامل کیاجائے گا: پون پانڈے

Mon, 13 Mar 2017 00:33:21    S.O. News Service

جمشید پور:12/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوتھ جے ڈی یو کے ریاستی صدر کے ساتھ انچارج ڈاکٹر پون پانڈے نے کہا کہ جمشید پور میں نوجوان تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے ہر طبقے کو نمائندگی ملنی چاہئے۔ جے ڈی یوپارٹی کی پالیسی اصولوں کو عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو بڑی تعدادمیں پارٹی سے جوڑا جائے گا۔ پون پانڈے اتوار کو یوتھ جے ڈی یو پارٹی کے ریاستی دفترمیں یوتھ مورچہ کی میٹنگ میں بول رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ہرکمیٹی میں نوجوان طبقہ کی نمائندگی ہونی چاہئے۔ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج پرانہوں نے کہاکہ مودی کے وجے رتھ کو روکنے میں صرف اور صرف نتیش کمارکے علاوہ کسی میں طاقت نہیں ہے۔ ایسی صورت میں پارٹی کے کارکنوں کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے۔ پروگرام میں بنیادی طور پر محمد نوشاد عالم، غفران خان، محمد مشتاق، سنی،وکاس سنگھ، راجیو اوجھا، تریندپ سنگھ، جتیندر مشرا، شنکر یادو، نریش بھارتی اور پپو پانڈے بنیادی طورپرموجودرہے۔


Share: