ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جے پی ممبر اسمبلی نے گؤکشی کرنے والے دلتوں کی پٹائی کو قرار دیادرست

جے پی ممبر اسمبلی نے گؤکشی کرنے والے دلتوں کی پٹائی کو قرار دیادرست

Mon, 01 Aug 2016 21:20:50    S.O. News Service

حیدرآباد، یکم اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گجرات کے انا میں دلتوں کی پٹائی کے پس منظر میں تلنگانہ سے بی جے پی ممبر اسمبلی راجہ سنگھ نے گؤرکشکوں کا یہ کہتے ہوئے دفاع کیا ہے کہ جو گؤماس کھاتے ہیں وہ پوری کمیونٹی کو داغدار کرتے ہیں اور انہیں سبق سکھایا جانا چاہئے ۔ رکن اسمبلی سنگھ نے اپنے فیس بک پیج پر’’انا دلت واقعہ پر میرا تبصرہ ‘‘عنوان سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے اور مایاوتی پر اس مسئلے میں تمام دلتوں کوگھسیٹنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ان دلتوں سے پوچھنا چاہتا ہوں(جو گوہتیا کرتے ہیں)کیا گوہتیا کرکے اس کاگوشت کھانا ضروری ہے؟۔ یہ مکمل طورپرغلط ہے۔ایسے’’غلیظ‘‘دلتوں کے سبب پوری دلت کمیونٹی کی شبیہ خراب ہوتی ہے جومحب وطن ہیں اور مذہب پرعمل کرتے ہیں اور گائے کی پوجاکرتے ہیں۔سنگھ نے اپنے ڈھائی منٹ کی ویڈیو میں کہاکہ میں ان دلتوں کی پٹائی کی حمایت کرتا ہوں جو گوہتیا کرتے ہیں تاکہ ان کا گوشت کھا سکیں۔یہ ٹھیک ہے۔میں ان کی بھی حمایت کرتاہوں جو انہیں سبق سکھاتے ہیں۔ویڈیو کو 30جولائی کو ڈالا گیا تھا اور اب تک اسے 65ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کتنے دلت ہیں جو ان کے ساتھ گورکشا میں حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں ان لوگوں سے پوچھناچاہتا ہوں جو سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، خاص طور پر مایاوتی سے کہ دلتوں کو اس میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟۔ میں نے تمام سے کہنا چاہتا ہوں، صرف دلتوں سے نہیں بلکہ اس معاشرے کے تمام طبقات سے چاہے وہ چھتریہ ہوں، یادو ہوں کہ اگر وہ گوہتیا کرتے ہیں تو ہم انہیں اسی طرح سے سبق سکھائیں گے۔آپ براہ مہربانی اسے یاد رکھئے۔ان کے مطابق گورکشکوں کو تب تک خاموش نہیں رہنا چاہئے جب تک کہ گائے کو نیشنل ماں اعلان نہیں کر دیا جاتا۔


Share: