ایل مایٹے،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اجے جے رام نے یہاں 120000ڈالر انعامی رقم کے امریکی اوپن گراں پری گولڈ ٹورنامنٹ میں ہم وطن آنندپوارکوآسانی سے شکست دے کرمردسنگل سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ ان کو چھوڑ کرباقی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کیلئے دن خراب رہا۔دنیا کے 22ویں نمبر اور چوتھے ترجیحی جے رام نے کل یہاں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اپنے ساتھی کو1.11، 21.11سے شکست دی۔اب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اس 28سالہ کھلاڑی کا سامنا جاپان کے کیٹاسنییاماسے ہوگا۔تاہم ڈبلز زمرے میں خبر اچھی نہیں رہی، جس میں ریو جانے والی منو اتری اور بی سمت کی جوڑی مردڈبلزمقابلے میں جاپان کے تاکرو ہوکی اور یگوکوبیاشی سے 52منٹ میں 21-18، 7-21، 16-21سے ہارگئی۔پوروشا اور میگھان کی خاتون ڈبلز جوڑی بھی اگلے دور میں نہیں پہنچ سکی اور امریکہ کی دوسری سیڈ پاؤلا لن اوبانانااورلونالی کی جوڑی سے 21-15، 21-12سے شکست ہو گئی۔