ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جی ڈی پی تنازع پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صفائی،کہا،موجودہ اعداد و شمار زیادہ درست

جی ڈی پی تنازع پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صفائی،کہا،موجودہ اعداد و شمار زیادہ درست

Fri, 30 Nov 2018 02:06:38    S.O. News Service

نئی دہلی:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر تنازعات کے دوران کانگریس پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی متضاد باتیں کر رہی ہے۔وزیر خزانہ (ارون جیٹلی)نے کہا کہ جب نئے جی ڈی ڈی کے اعداد و شمار کا نیا سلسلہ شروع ہوا تو نئے یو پی اے حکومت کے آخری دو سال بھی شمارمیں آئے تھے۔انہوں نے اسے لے کر ایک پریس کانفرنس بھی کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کے نئے اعدادوشمار پہلے سے کہیں زیادہ درست ہیں۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ کل سی ایس اومیں اپنے نئے جی ڈی پی سیریز کے مطابق2004-05سے لے کر 2011-12تک عوامی کئے گئے ہیں۔فروری 2015میں انہوں نے اپنا نیافارمولیشن تیار کیا تھا،اس پر نئی جی ڈی پی سیریز بنائی گئی تھی۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ نئی سیریز میں جو چیزیں شامل کی گئی اس کی توسیع کی گئی اور دنیا کے بہترین معیارات کے مطابق اس کوکیا گیا۔اس کے بعد سے آج تک نئی جی ڈی پی سیریزکوہی لاگو کیا گیا ہے۔اس وقت جب نئے جی ڈی پی کو لاگو کیا گیا تو اس سلسلے میں یو پی اے کے آخری دو سال شامل تھے اور اس کی ترقی کوبڑھایاگیاتھا۔ا انہوں نے نئی جی ڈی پی سیریز کا خیر مقدم کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اعداد و شمار کی پیمائش کے لئے دو معیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ذمہ داری کی سیاست نہیں ہے۔


Share: