ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جی سی اے دھوکہ دہی معاملہ :خزانچی اکبر ملا مستعفی

جی سی اے دھوکہ دہی معاملہ :خزانچی اکبر ملا مستعفی

Fri, 08 Jul 2016 19:56:50    S.O. News Service

پنجی، 8 ؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گوا کرکٹ یونین(جی سی اے)میں 3.13کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگی کے تین ملزمان میں سے ایک خزانچی اکبرملانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔مقامی پولیس کی مالی جرائم شاخ نے 15؍جون کو جی سی اے صدر چیتن دیسائی، سکریٹری ونود پھڑکے اور خزانچی ملا کو شکایت پر گرفتار کیا تھا۔ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے بی سی سی آئی کا جی سی اے کودیا گیا چیک مبینہ طور پر بھنا دیا ہے۔ان تینوں کو بعد میں ضمانت دے دی گئی تھی ۔ان پر 2006سے 2008کے درمیان3.13کروڑ روپے کی رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔ملا نے کل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ابھی جانچ چل رہی ہے اور اس وجہ سے وہ جی سی اے کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔میرے خلاف غبن کا الزام لگاہے اور اس وجہ سے مناسب تحقیقات کی ضرورت ہے ،اس وجہ سے میرا خیال ہے کہ جب جانچ چل رہی ہے تومجھے اخلاقی طور پراپنے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے ۔


Share: