ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جی ایس ٹی بل پرپارلیمنٹ میں بحث،کانگریس معیاری شرح کو 18فیصد سے زیادہ نہیں کرنے کے مطالبے پر قائم

جی ایس ٹی بل پرپارلیمنٹ میں بحث،کانگریس معیاری شرح کو 18فیصد سے زیادہ نہیں کرنے کے مطالبے پر قائم

Wed, 03 Aug 2016 21:15:04    S.O. News Service

نئی دہلی، 3 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جی ایس ٹی بل کو ملک کی معیشت کے لیے ایک بہتر قدم بتائے جانے کے باوجود کانگریس نے آج واضح کیا کہ وہ اس سے متعلق قانون میں ٹیکس کی معیاری شرح 18فیصد سے زیادہ نہ رکھے جانے کے اپنی مطالبہ پر قائم رہے گی، ساتھ ہی پارٹی نے کہاکہ جی ایس ٹی سے متعلق قانون میں تنازعہ تصفیہ نظام کا واضح طور پر ذکر کیا جانا چاہیے ۔راجیہ سبھا میں کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج جی ایس ٹی سے متعلق 122ویں آئینی ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی جی ایس ٹی کے خیال کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ یو پی اے حکومت نے 2011سے 2014کے درمیان جی ایس ٹی بل کو منظور کرانے کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت کی اہم اپوزیشن پارٹی کا تعاون نہ مل پانے کی وجہ سے یہ بل منظور نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ این ڈی اے حکومت نے بھی 18مہینوں تک بغیر اہم اپوزیشن پارٹی کے تعاون کے اس بل کو منظور کرانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہی۔اب حکومت نے گزشتہ 5-6 مہینوں سے سب کو ساتھ لینے کی کوشش کی ہے اور اس کے اچھے نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔سابق وزیر خزانہ چدمبرم نے الزام لگایا کہ موجودہ بل کا مسودہ بہت ہی کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ اس سے حاصل ہونے والا ریونیو مرکز یا ریاستوں کے جمع فنڈ میں جائے۔انہوں نے کہا کہ اس موجودہ بل میں اسے لے کر پیچیدگی ہے۔انہوں نے کچھ ریاستوں کو ایک فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا حق دینے سے متعلق دفعہ کو ہٹا لینے کے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
چدمبرم نے کہا کہ ایک تو یہ دفعہ گزشتہ اثرات سے نافذ ہونی تھی اور اس کی وجہ سے پورے ملک میں یکساں ٹیکس ہونے کا مقصد ناکام ہو رہا تھا۔انہوں نے تنازعہ تصفیہ نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تجویز ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کے آپسی تنازعہ تصفیہ نظام نہ ہونے کی صورت میں اس کے لیے کوئی طریقہ کار وہ خود طے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ پرنب مکھرجی نے جی ایس ٹی کا جو بنیادی بل بنایا تھا اس میں تنازعہ کے تصفیہ کے لیے ایک واضح طریقہ کار تھا۔انہوں نے کہا کہ اس بل میں بھی واضح نظام ہونا چاہیے ورنہ ایسے تنازعات میں عدلیہ قانون کی دفعات کو مسترد کر سکتی ہے۔چدمبرم نے جی ایس ٹی کے لیے ٹیکس کی معیاری شرح 18فیصد سے زیادہ نہ رکھے جانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکسان جی ایس ٹی ٹیکس کی شرح کے لیے معیاری شرح ہونا بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے اس مطالبے پر قائم ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ آئینی ترمیمی بل کے بعد پارلیمنٹ میں جو دو دیگر بل آئیں گے، حکومت کو اس میں جی ایس ٹی کی معیاری شرح کی فراہمی رکھنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس بارے میں دیگر پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کرکے رضامندی بنانے کی کوشش کرے گی۔چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ حکومت موجودہ آئینی ترمیمی بل کے بعد جی ایس ٹی کے سلسلے میں جو دو دیگر بل لے کر آئے گی انہیں رقم بل نہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک ایوان اس پر ووٹنگ کرے اور دوسرا ایوان صرف بحث کرکے رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بار بار کئی بلوں کو رقم بل اعلان کروا رہی ہے، اس کے خلاف کانگریس کے ایک لیڈر سپریم کورٹ گئے ہیں تاکہ رقم بلوں کی صحیح تعریف کا تعین ہو سکے۔


Share: