رکن پارلیمنٹ مولانا محمد اسرارالحق قاسمی صاحب کا ہوگاکلیدی خطاب
گلبرگہ10اگست(آئی این ایس انڈیا)محمد عبدالمقتدر الیاس قاسمی، امام و خطیب مسجد ابراہمی و جوائنٹ سیکریٹری جمعیۃ علما ہند شاخ گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب گلبرگہ میں جمعیۃ علماء ہند شاخ گلبرگہ کی دعوت پر حضرت مولانا محمد اسرارالحق صاحب قاسمی رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) و صدر آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن نئی دہلی،و رکن جواہر لال نہرو یونیورسٹی و علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انشاء اللہ بتاریخ 13/اگست2016بہ روز ہفتہ دہلی سے بذریعہ طیارہ صبح حیدرآبادپہنچیں گے۔حضرت ایم پی صاحب کے (پی اے)مولانانوشیر احمد قاسمیکے بیان کے بموجب مولانا اسرار الحق قاسمی صاحب حیدرآباد سے بذریعہ کار گلبرگہ پہنچ کر انشاء اللہ دوپہر 4بجے علماء، حفاظ ، تجار، وکلا اور دانشوران قوم سے کا خصوصی خطاب فرمائیں گے اور بعد نماز مغرب انشاء اللہ کے این زیڈ فنکشن ہال، رنگ روڈ، میں آزادئ وطن میں مسلمانوں کا کردار کے عنوان پر حضرت ایم پی صاحب کا کلیدی خطاب ہوگا۔ اہلیان گلبرگہ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مذکورہ بالا جلسوں میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ موبائیل فونس:9742500212 - 9071221786پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔