منگلورو،18؍ مارچ (ایس او نیوز) جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے بعض مقامات پر اچانک ہونے والی بے موسم کی برسات کی وجہ سے لوگوں نے گرمی سے تھوڑی محسوس کی ہے۔ کئی جگہوں پر بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ برسات ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
سب سے زیادہ بارش سولیا کے مقام پر ہوئی جو موسلادھار طریقے سے دو گھنٹوں تک چلتی رہی۔جبکہ دھرمستلا، اجیرے ، بیلتھنگڈی وغیرہ میں معتدل مقدار میں بارش ہونے کی خبر ہے۔اس کے علاوہ بعض مقامات تیز ہواؤں کی وجہ سے بڑے بڑے درخت جڑ سے اُکھڑ کر سڑکوں پر گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ بدلتے موسم کو دیکھتے ہوئے مزید ایک دو دن تک منگلورو اور اڈپی کے ساحلی علاقوں میں اچانک بارش ہونے کے امکانات موجود ہیں۔