ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن ٹیسٹ8 وکٹوں سے جیتا، سیریزمیں1-0کی برتری

جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن ٹیسٹ8 وکٹوں سے جیتا، سیریزمیں1-0کی برتری

Sun, 19 Mar 2017 11:37:05    S.O. News Service

ویلنگٹن،18؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن میں ہونے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح اس نے جنوبی افریقہ کے سامنے جیتنے کے لیے 81 رنز کا آسان ہدف رکھا جسے جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہاشم آملہ نے 38 اور جے پی ڈومنی نے 15 رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔دوسری اننگز میں جیت راول کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹسمین مورنے مورکل اور کیشو مہاراج کی بولنگ کا عمدگی سے مقابلہ نہیں کر سکا۔راول نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ مہاراج نے 40 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں اور مورکل کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ہنری نکولس کی سنچری (118) کے باوجود صرف 268 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔پہلی اننگز میں ڈومینی نے چار جبکہ مورکل، رباڈا اور مہاراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقہ کا آغاز آچھا نہ تھا لیکن ٹیمبا بووما (89) اور وکٹ کیپر بیٹس مین ڈی کاک (91) کی عمدہ اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے 359 رنز بنائے اور 91 رنز کی اہم سبقت حاصل کر لی۔ آخیر میں مورکل اور فیلینڈر نے بھی عمدہ شراکت کی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرانڈھوم اور ویگنر نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ دو کٹیں ٹم ساؤدی کے حصے میں آئیں۔ڈونیڈن میں کھیلا جانے والا سیریز کا پہلا میچ ڈرا رہا تھا جبکہ تیسرا میچ ہیملٹن میں 25 مارچ سے کھیلا جائے گا۔


Share: