ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جنتاکل کانکنی کمپنی کی غیر قانونی خام دھات کی کانکنی میں ملوث نہیں ہوں:کماراسوامی

جنتاکل کانکنی کمپنی کی غیر قانونی خام دھات کی کانکنی میں ملوث نہیں ہوں:کماراسوامی

Thu, 18 May 2017 01:33:31    S.O. News Service

رائچور:17/مئی (یواین آئی) کرناٹک کے سابق وزیراعلی و جنتادل سیکولر کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا ہے کہ وہ جنتاکل کانکنی کمپنی کی غیر قانونی خام دھات کی کانکنی میں ملوث نہیں ہیں اور ا ن کے خلاف الزامات سیاسی سازش ہے۔سوامی نے رائچور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چوتھی ضمانت قبل از گرفتاری آج حاصل کی ہے اور ایس آئی ٹی میں ان کے خلاف 4ایف آئی آر درج کئے ہیں۔کمارا سوامی نے الزام لگایا کہ ان کے سیاسی حریفوں ' کانگریس اور بی جے پی نے ان کے خلاف گہری سازش رچی ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ اس سے باہر آجائیں گے۔


Share: