جموں، 28 نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کشمیر کے بڈگام میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان بدھ کی صبح سے ہی انکاؤنٹر جاری ہے۔ ابھی تک خبر کے مطابق ہندستانی سکیورٹی اہلکاروں نے دو جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ تین جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ ہندستانی سکیورٹی فورسز نے ابھی بھی علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور جنگجوؤں سے تصادم جاری ہے۔
جانکاری کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ کچھ جنگجو بڈگام سیکٹر میں چھپے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے جب علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو جنگجوؤں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ کافی دیر تک چلی فائرنگ میں دو جنگجو ڈھیر ہو گئے۔