ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں کشمیر میں سیاسی حل نکالنے کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت:اے کے انٹونی

جموں کشمیر میں سیاسی حل نکالنے کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت:اے کے انٹونی

Tue, 23 Aug 2016 20:49:18    S.O. News Service

تروونت پورم،23اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کل جماعتی وفد فوری طورپر کشمیر وادی بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ حل نکالنے کے لئے اگر فوری اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو کشمیر میں حالات دھماکہ خیز ہو جائیں گے۔انٹونی نے دو سال پہلے کشمیر کا دورہ کرنے والے کیرالہ کے صحافیوں کے ایک گروپ کی ایک کتاب کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ حل نکالنے کے لئے اگر فوری اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو وادی کشمیر میں حالات دھماکہ خیز ہو جائیں گے اور ہاتھ سے باہر ہو جائیں گے۔کانگریس لیڈر انٹونی نے کہا کہ کشمیر اب ایک آتش فشاں ہے،لوگ، خاص طور پر نوجوانوں کے ذہن میں عدم اعتماد، خوف اور غصہ ہے۔مرکز کو فوری طور پر مداخلت کرنا چاہئے نہیں تو صورت حال انتہائی بگڑ سکتی ہے،کشمیر میں چیزیں کنٹرول سے باہر ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ایک سیاسی حل نکالنے کے لئے ریاست کے تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کا دل اور اعتماد جیتنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن ہمیں وہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنا چاہئے جو صرف بات چیت کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر روایتی راستے موزوں نہیں ہیں تو دوسرے راستے اپنائے جانے چاہئیں اور ایک انسانی رخ اپنانا چاہیے۔


Share: