ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں وکشمیر اسمبلی:فوج کے ذریعہ ہندواڑہ ہوئی ہلاکتوں کو لے کرہنگامہ 

جموں وکشمیر اسمبلی:فوج کے ذریعہ ہندواڑہ ہوئی ہلاکتوں کو لے کرہنگامہ 

Tue, 31 May 2016 12:11:06    SO News/INS India

 

حکومت سے جواب مانگنے پرعبدالراشد کو مارشل نے باہر نکالا،نیشنل کانفرنس نے بائیکاٹ کیا
سرینگر30مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران آزاد ممبر اسمبلی شیخ عبدالراشد کو مارشل نے باہر نکال دیا جبکہ اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے ممبران نے ایوان کا بائیکاٹ کیا۔اپوزیشن نے ہندواڑا میں ہوئی ہلاکتوں پر مجسٹریٹ جانچ کی صورتحال پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ایوان کابائیکاٹ کیا۔جیسے ہی وزیر خزانہ حسیب درابو 2016-17کا بجٹ پیش کرنے کے لئے اٹھے، راشد نے ہندواڑا شہر میں ہوئی ہلاکتوں پر حکومت سے جواب مانگا جو گزشتہ ماہ فوجیوں کی طرف سے ایک لڑکی سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کے خلاف ہو رہے مظاہرے کے دوران ہوئیں تھیں۔لنگاٹے سے آزاد ممبر اسمبلی کے ساتھ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ارکان نے بھی اس پر حکومت سے جواب مانگا۔بہر حال اسمبلی کے اسپیکر کوندر گپتا نے اپوزیشن کی مخالفت پر توجہ نہیں دی اور درابو نے اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی۔نیشنل کانفرنس کے علی محمد ساغر نے کہا کہ ہندواڑا کے واقعہ پر حکومت کو بیان دینا چاہئے کیونکہ اسمبلی صدر نے بھی ایسا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ساغر نے کہا کہ بیان دینے کے لئے اسمبلی صدر نے دو دنوں کا وقت دیا ہے،اس پر کچھ کہیے۔پی ڈی پی کے وزیر عبد الرحمن ویری نے اس پر مداخلت کی اوراپوزیشن کے ارکان سے کہا کہ اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں۔ویری نے کہا کہ بجٹ تقریر چل رہی ہے،اپنے کیریئر میں میں نے بجٹ تقریر کے دوران ایسی مخالفت کبھی نہیں دیکھی ہے۔اس کے بعد نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے اورباقی کارروائی کے لئے نہیں لوٹے۔بہر حال راشد اپنی مانگ کو لے کر صدر کی کرسی کے قریب جمے رہے۔اسمبلی صدرنے رکن سے کئی بار اپنی سیٹ پر جانے کو کہا لیکن وہ نہیں لوٹے۔گپتا نے پھر اسمبلی کے مارشل کو حکم دیا کہ راشد کو ایوان سے باہرنکال دیا جائے۔

Share: