ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں و کشمیر میں نئی حکومت کی سرگرمیاں

جموں و کشمیر میں نئی حکومت کی سرگرمیاں

Thu, 22 Nov 2018 01:11:27    S.O. News Service

سرینگر:21/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان بدھ کو ہوئی کئی ملاقاتوں سے سیاسی بحث کو بڑھاوا ملاہے کہ ریاست میں نئی حکومت کے لئے کٹھ بندھن بن سکتا ہے۔سی پی ایم کے سینئر لیڈر ایم وائی تاری گامی نے این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ سے یہاں بات چیت کرکے ایسے نئی حکومت کے قیام کا حل تلاش کریں جس پی ڈی پی حکومت کو باہر سے حمایت د ی گئی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ این سی، پی ڈی پی کے حکومت بنانے پر اسے باہر سے حمایت دینے کی خواہاں ہے لیکن وہ اسمبلی کو جلد تحلیل کرکے بالآخر انتخابات چاہتی ہے۔ریاست میں اسمبلی معطل چل رہی ہے اور 19 جون سے یہاں گورنر راج نافذ ہے۔ اس کا مقصد ریاست میں نئی حکومت کے قیام کا راستہ صاف کرنا ہے تاکہ ایک منتخب حکومت آ سکے اور گورنر راج کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں نئی حکومت کے قیام کا امکان تلاش کرنے کی سمت میں کوشش کی جا ر ہی ہے۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی اس کوحمایت دے گی جو فرقہ وارانہ طاقتوں کو دور رکھے۔حالانکہ پی ڈی پی یا کسی دوسرے پارٹی کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر پی ڈی پی این سی میں اتحاد بنتا ہے تو پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی الطاف بخاری حکومت کی قیادت کر سکتے ہیں۔اسمبلی میں پی ڈی پی کے 28 ممبران اسمبلی، این سی کے 15 اور کانگریس کے 12 ممبران اسمبلی ہیں۔این سی نے 2014 میں اسمبلی انتخابات کے بعد پی ڈی پی کو حمایت دینے کی بات کہی تھی لیکن پی ڈی پی نے اس پیشکش کو ٹھکرا کر بی جے پی سے اتحاد کر لیا۔


Share: