ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں میں گہری کھائی میں گرنے سے سی آر پی ایف کانسٹیبل کی موت

جموں میں گہری کھائی میں گرنے سے سی آر پی ایف کانسٹیبل کی موت

Mon, 03 Oct 2016 20:06:04    S.O. News Service

جموں، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع میں آج ویشنو دیوی کے غار کی طرف جانے والے راستے پر ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل پھسل کر گہری کھائی میں گر گیا ، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ریاسی ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہاکہ ویشنو دیوی گوفا کے راستہ میں بھیروں مندر سے آگے اوم پوائنٹ پر ڈیوٹی کر رہا سی آر پی ایف کا ایک اہلکار پھسل کر گہری کھائی میں گر گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے سخت جدوجہد کے بعد سانجھی چھت ہیلی پیڈ سے تقریبا 200میٹر کے فاصلے پر ایک جگہ سے لاش برآمد کی گئی ۔ہلاک ہوئے کانسٹیبل کی شناخت مہاراشٹر کے اینگلے گوتم کے طور پر ہوئی ہے۔افسر نے بتایا کہ اوم پوائنٹ پر سی آر پی ایف کے جوان جب اپنی جگہ پر تعینات ہو رہے تھے تب یہ حادثہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ سانجھی چھت میں واقع ڈسپنسری میں کانسٹیبل کو مردہ قرار دے دیا گیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے لیے کٹرہ بھیج دیا گیا ہے۔جوان کی انساس رائفل ابھی برآمد نہیں ہوئی ہے۔


Share: