ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں میں آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر چٹان گری، پانچ افراد ہلاک، 25 زخمی

جموں میں آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر چٹان گری، پانچ افراد ہلاک، 25 زخمی

Sun, 15 Jul 2018 19:26:17    S.O. News Service

جموں:15/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرکے ضلع ریاسی میں سیاحتی جگہ پر آج ایک آبشار کے نیچے نہا رہے لوگوں پر اوپر سیچٹان گرنے کی وجہ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ریاسی کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ طاہر بھٹ نے بتایاہے کہ یہ تمام لوگ اس آبشار کے نیچے نہا رہے تھے اور اسی وقت اوپر سے چٹان گرنے کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 14 کو جموں کے سرکاری میڈیکل کالج میں بھیجا گیا ہے اور دیگر کو ضلع اسپتال ریاسی میں داخل کرایا گیا ہے۔


Share: