ملک میں امن و مساوات کی فضا کے قیام میں تعاون کی یقین دہانی
ممبئی، 30؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملت نگر اندھیری کی خواتین کارکنان کی کوششوں سیمدنی گرلز ہائی اسکول(جوگیشوری) میں نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کیلےُ امن وانسانیت پر ایک لیکچر رکھا گیا جملہ طالبات نے اس لیکچر سے استفادہ کیا کل اسی اسکول میں مہم کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جاےُ گا ۔ مالونی کےآرکڈ اسکول میں بھی لکچر کا اہتمام کیا گیا ۔اس کے بعد طلباء و طالبات کیلئے تحریری اور ڈرائنگ کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ انعامات کا اعلان یکم ستمبر کو کیا جائیگا۔ اس مقابلے میں طلباء نے حصہ لیا ۔جماعت اسلامی ہند کی اس مہم کے تحت سماج کے ایک ایک فرد تک امن و انسانیت کا پیغام پہونچانے کی غرض سیجوگیشوری اور اندھیری کے رفقاء نے اہم شخصیات و دیگر مذاہب کے رہنماؤں سے مل کر سدبھاؤنا منچ کے قیام کی کو شش جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں اندھیری کے آنند نگر میں واقع شنکر مندر کے مہنت سے ریاض الدین صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ۔ اس وفد میں شکیل احمد ، اعجاز کشمیری اور محفوظ صاحبان بھی موجود تھیسانتاکروز میں صوفیہ، ذاکرہ اور ڈاکٹر شمع پر مشتمل ایک خواتین کے وفد نے میونسپل اسکول کا دورہ کیا اور اردو سیکشن کی صدر مدرس پروین سے ملاقات کی۔ پرنسپل نے مہم کے اغراض و مقاصد کو جاننے کے بعد سراہا اور ہر قسم کیتعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے انگریزی، ہندی ا ور گجراتی سیکشن کی معلومات بھی فراہم کی ۔ اردو کے بعد گجراتی اور انگریزی سیکشن کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی گئی اور انہیں لٹریچر دیا گیا ۔ بس اسٹاپ پر خواتین کو پھول کی تقسیم کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور ۰۰ سے زیادہ خواتین سے رابطہ ہوا ۔ نالاسوپارہ میں سلویٰ تنڈیکر کی قیادت میں ملاقات کا سلسلہ جاری ہے جس میں سماجی کارکنا ن، ڈاکٹر س اور عوام تک امن و انسانیت کا پیغام پہنچایا جارہا ہے ۔ یہ کام انوپ بلڈنگ سوپارہ گاوں دیپ ہائیٹ بلڈنگ میں ہوا ۔ خواتین کے ساتھ انفرادی ملاقات کے علاوہ ہر دو مقام پر ایک ٹی پارٹی میں انہیں یکجا کر کے تقریر کے ذریعہ بھی دعوت دی گئی۔کرلا میں جملہ مقامات پر کارنر میٹنگس ہوئیں ۔ جین مندر، بھارت سنیما، مہاویر چوک، ہلاو پل ،رام بچن چال کے بلاک ۔ ایک خوشی کی بات یہ ہے ستمبر کو شام بجے منعقد ہونے والے کثیر لسانی مشاعرے میں مراٹھی، ہندی اور اردو شعراء شرکت کر رہے ہیں ۔ تاریخ کو مقابلہ جاتی امتحان کے نتائج کا اعلان بھی ہوگا اور تاریخ کی صبح بچوں کی عظیم الشان ریلی کا اہتمام ہوگا جس میں ۰۰ سے زیادہ طلباء کی شریک ہوں گے ۔ جلوس کی قیادت مقامی سدبھاونا منچ کے ذمہ داران کریں گے۔یرا روڈ میں کارنر میٹنگس کے علاوہ مذہبی رہنماوں سیانفرادی ملاقات کی سعی کی گئی ۔ فادر سینٹ تھامس چرچ شانتی نگر کے فادر میلون اور فادر بینی سے ملاقات کی گئی۔ ان دونوں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ اسی سلسلے میں اوم شانتی برہماکماری وشودیالیہ میرا روڈ کا دورہ بھی کیا گیا۔ اس وفد کی قیادت جناب شریف صاحب نے کی اور انہوں نے ادارے کی سربراہ محترمہ شوبھا سے مل کر مہم کا تعارف کرایا۔سادھوی شوبھا نے ستمبر کو ہونے والی ریلی میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔