ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جسٹس بی ڈی احمد جموں و کشمیر اور جسٹس پردیپ نندراجوگ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس بی ڈی احمد جموں و کشمیر اور جسٹس پردیپ نندراجوگ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

Sun, 26 Mar 2017 12:47:17    S.O. News Service

نئی دہلی،25مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدرپرنب مکھرجی نے دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس بی ڈی احمد کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس پردیپ نندراجوگ کو راجستھان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔اس سلسلے میں انصاف اور لاء محکمہ نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔جسٹس بی ڈی احمد نے 1980میں دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کرنے کے بعد اسی سال وکالت شروع کر دی تھی۔سینئر وکیل سدھارتھ شنکر رائے کے ساتھ تقریبا تین سال تک کام کرنے کے بعد انہوں نے آزادانہ طور پر وکالت شروع کی۔انہیں تجارتی اور شہری معاملات میں مہارت حاصل ہے۔20دسمبر 2002کو انہیں دہلی ہائی کورٹ کاجج بنایاگیاتھا۔انہیں جون، 2013 سے ستمبر 2013تک دہلی ہائی کورٹ کا ایگزیکٹو چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔جسٹس پردیپ نندراجوگ نے 1981میں دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا اور اسی سال وکالت شروع کر دی تھی۔20دسمبر2002کو انہیں دہلی ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا اور 16اپریل، 2004کو مستقل جج کی حیثیت سے ترقی دی گئی۔


Share: