ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جرمن شہر ایسن میں دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

جرمن شہر ایسن میں دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

Tue, 14 Mar 2017 11:21:48    S.O. News Service

برلن،13؍مارچ(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)جرمنی کے شہر ایسن میں پولیس نے ایک بڑے شاپنگ مال میں دہشت گردی کے مبینہ منصوبے کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز اس شاپنگ مال کو ’مستند معلومات‘ کی بنیاد پر بند رکھا گیا تھا۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے ایک کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔ جرمن پولیس کو اب اس جرمن شدت پسند سے رابطے میں رہنے والے مشتبہ افراد کی تلاش ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم داعش نے کی تھی۔


Share: