نئی دہلی:9/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھااسپیکرسمترامہاجن نے جدیدبھارت کے لیے ’’بھارت کی تصویر‘‘تحریک کی ضرورت بتائی اور کہا کہ ایک ایسی تحریک چلانے کی ضرورت ہے جوکشمیرسے کنیاکماری تک ملک کے تمام حصوں میں چلائی جائے تاکہ ایک منظم بھارت کی تعمیرکی جاسکے۔1942کی بھارت چھوڑوتحریک کی 75ویں سالگرہ پر لوک سبھا میں منعقد خصوصی بحث سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہمارے مجاہدین آزادی نے ایک ایسے بھارت کا خواب دیکھا تھا جس میں سب شامل ہوں ترقی ہو۔ہمیں ترقی کے فوائد کو ملک کے تمام حصوں تک پہنچانا ہے اور فقدان کو دور کرنے کے لیے سخت محنت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ غریب ترین طبقے کی جانب سب سے پہلے غور کرنا چاہیے جسے ایک قسم سے پنڈت دین دیال اپادھیائے نے دوہرایا تھا کہ صف کے آخری شخص تک پہنچنا ہے اور ترقی پہنچانا ہے۔یہ بی پی ایل کاتصورہے۔سمترا مہاجن نے کہا کہ لوک مانیہ تلک نے کہا تھا کہ سوراج ہمارا پیدائشی حق ہے اور میں اسے لے کر رہوں گا۔اب ہمارے لیے بھی یہ کہناضروری ہے کہ سوراج میرا حتمی فرض ہے اور میں اسے پورا کروں گا ہی۔