ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تین طلاق ختم ہونا چاہیے، شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، بی جے پی لیڈروینکیانائیڈوشریعت سمجھانے لگے

تین طلاق ختم ہونا چاہیے، شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، بی جے پی لیڈروینکیانائیڈوشریعت سمجھانے لگے

Tue, 02 May 2017 01:38:35    S.O. News Service

 حیدرآباد: یکم/ مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اب توفقیہوں کی لسٹ میں بی جے پی اورآرایس ایس لیڈربھی آگئے ہیں۔وہ اب دین وشریعت اورقرآن میں کیاہے اورکیانہیں،سمجھانے لگے ہیں۔مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ تین طلاق کا شریعت میں کوئی ذکر نہیں ہے۔حالانکہ بخاری ومسلم سمیت متعددکتب احادیث میں خودرسول اللہ ﷺسے طلاق ثلاثہ کے وقوع کافیصلہ ثابت ہے۔نائیڈو نے کہاکہ تین طلاق کوئی مذھبی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ شریعت میں اس کا کوئی تذکرہ ہی نہیں ہے۔یہ مساوات کا حق اور دیگر خواتین کی ہی مانند مسلم خواتین کی خودمختار زندگی جینے کے حق کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ امتیاز کیوں، اس کا اختتام کیا جانا چاہئے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔مودی پر سیاسی میلانہ لینے کے اس مسئلے کا سیاست کرنے کے سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اور ملک ارجن کھڑگے کے الزامات پر انہوں نے کہا کہ جو وزیر اعظم نے کہا اس پر مسلم کمیونٹی کو غور کرنا چاہئے۔بی جے پی لیڈر نے تمام سیاسی پارٹیوں سے منفی سیاست کو ختم کرنے اور مثبت اور تخلیقی سیاست میں شامل ہونے کاعہدلینے کی اپیل کی تاکہ ملک کی ارجاو اور لوگوں کا بہتر استعمال کیا جا سکے۔


Share: