کولمبو ، 25؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کے سلامی بلے باز تلک رتنے دلشان آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف 28اگست کو ہونے والا میچ دلشان کے لئے وقف کریں گے۔دلشان کی جانب سے ابھی کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔دلشان اکتوبر 2013میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جنہوں نے 87میچوں میں 5492رنز بنائے اور 39وکٹ لئے۔ون ڈے میں انہوں نے 329میچوں میں اب تک 10248رنز بنائے ہیں اور 106وکٹ لئے ہیں۔