ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تیسری اور چوتھی انڈین گراں پری ایتھلیٹکس میں 100سے زائد شرکاء

تیسری اور چوتھی انڈین گراں پری ایتھلیٹکس میں 100سے زائد شرکاء

Sat, 09 Jul 2016 18:34:09    S.O. News Service

بنگلور،9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان، مالدیپ اور سری لنکا کے 100 سے زیادہ امیدوار یہاں کل اور 11جولائی کو ہونے والے تیسرے اور چوتھے انڈین گراں پری میں حصہ لیں گے جو ریو اولمپکس کے لئے ان کا آخری کوالیفکیشن ٹورنامنٹ بھی ہے۔یہاں شری کانتی راوااسٹیڈیم پر ہونے والے ٹورنامنٹ میں 23مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ہندوستانی ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکریٹری سی کے والسن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ 24کھلاڑیوں نے ریو اولمپکس کے لئے ذاتی مقابلوں میں کوالیفائی کیا ہے۔خواتین کی چار گنا 400میٹر ریلے ٹیم عالمی رینکنگ میں 13ویں مقام پر ہے اور کوالیفکیشن کے معیار پر کھری اترتی ہے۔


Share: