ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تھانے میں عمارت منہدم ہونے سے9 افراد ہلاک، 10زخمی

تھانے میں عمارت منہدم ہونے سے9 افراد ہلاک، 10زخمی

Sun, 31 Jul 2016 21:15:11    S.O. News Service

تھانے،31؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بھاری بارش کے درمیان آج صبح بھیونڈی شہر میں ایک رہائشی عمارت کے منہدم ہونے سے چار بچوں اور تین خواتین سمیت9افرادکی موت ہوگئی جبکہ10دیگرافرادزخمی ہو گئے۔بھیونڈی کے تحصیل دار ویشالی لمبٹے نے بتایا کہ صبح تقریباََساڑھے نوبجے شہرکے شانتی نگرپولیس تھانے کے تحت آنے والے غیبی نگر میں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ، عمارت میں7-8 خاندان رہ رہے تھے۔ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور اس کے چار بیٹے شامل ہیں۔شروع شروع میں اس حادثے میں پانچ افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی، لیکن عمارت کا ملبہ ہٹانے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔تھانے کے انچارج وزیرایکناتھ شندے نے حادثے کے بعد بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی ۔ضلع مجسٹریٹ مہندر کلیانکر اور کارپوریشن کمشنر ای روندرن بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔اس سے پہلے ضلع مجسٹریٹ راحت اوربچاؤ مہم کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ پر پہنچے تھے۔ ہلاک ہونے آٹھوں لوگوں کی شناخت شاہجہاں خورشید عالم انصاری(42)اس کے چار بیٹے مدثر خورشید عالم انصاری(20) سیف خورشید عالم انصاری(17)خالد خورشید عالم انصاری(15)اور ثاقب خورشید عالم انصاری(11) عائشہ مبین انصاری(38)صوفیہ شاہنواز شاہ(19)اور یہم اعجازشاہ(10)کے طور پر ہوئی ہے۔ایک میت کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔تحصیلدارنے بتایا کہ نو زخمیوں کو تھانے سول اسپتا ل لے جایا گیا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے جبکہ ایک زخمی کو بھیونڈی کے اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ عمارت کہیں خطرناک عمارتوں کی فہرست میں تو شامل نہیں تھی۔ڈیزاسٹر کنٹرول سیل کا دورہ کرنے کے بعد تھانے کے کارپوریشن کمشنر سنجیو جیسوال نے شہر کے لوگوں کے لیے انتباہ جاری کرکے کہا ہے کہ جب تک شدید ضرورت نہ ہو،اس وقت تک وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔


Share: