ممبئی،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عظیم کرکٹر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سچن تندولکر نے آدرش گرام یوجنا کے تحت عثمان آباد ضلع کے دونجا گاؤں کو ترقی کے لیے گود لیا ہے۔عثمان آبادضلع کونسل کے سی ای اوآنند رایتے نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ تندولکر نے دونجا گاؤں کوگودلیا،ہمیں امید ہے کہ اس سے دوسرے دیہات کو بھی ترقی کے اس ماڈل کو اپنانے کی ترغیب ملے گی۔عثمان آباد گزشتہ کافی سال سے خشک سالی کی زد میں ہے اور یہاں کسانوں کی خود کشی کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔