ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تلنگانہ میں پولیس ڈپٹی انسپکٹر نے خودکی کشی

تلنگانہ میں پولیس ڈپٹی انسپکٹر نے خودکی کشی

Wed, 17 Aug 2016 18:50:46    S.O. News Service

سنگاریڈی؍تلنگانہ ، 17؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ کے میڈک ضلع میں دیر رات ایک پولیس ڈپٹی انسپکٹر نے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔پولیس اہلکار کے خاندان کے لوگوں نے الزام لگایا کہ سینئر افسران کے تشدد کی وجہ سے انہوں نے خود کشی کی ہے ۔ٹوگٹا پولیس تھانہ کے انسپکٹر نے بتایا کہ ککنورپلی پولیس تھانہ میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر تعینات 45سالہ رام کرشن ریڈی جب اپنے گھر میں اکیلے تھے تبھی دیر رات تقریبا ڈیڑھ بجے انہوں نے اپنی سروس ریوالور سے اپنی پیشانی پر گولی مار لی۔گولی چلنے کی آواز سن کر فوری طور پر دوسرے پولیس اہلکار ان کے کوارٹر پہنچے، جہاں انہوں نے ریڈی کو مردہ پایا۔لاش کو بعد میں گجویل میں واقع ایک اسپتا ل بھیجا گیا۔میت کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ سینئر افسران کے تشدد کی وجہ سے ہی انہوں نے خود کشی کی۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ میت نے ایک سوسائڈ نوٹ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی خودکشی کی وجوہات کا ذکر کیا ہے۔بہر حال، جائے حادثہ پر کسی سوسائڈ نوٹ کے ملنے کے بارے میں پولیس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔میڈک ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر ریڈی نے گجویل اسپتا ل کا دورہ کیا۔خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس مختلف زاویے سے معاملہ کی چانچ کر رہی ہے۔


Share: