ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تصادم میں دو زخمی سمیت چار لٹیرے گرفتار

تصادم میں دو زخمی سمیت چار لٹیرے گرفتار

Tue, 29 Oct 2019 17:40:52    S.O. News Service

نوئیڈا،29/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) پولیس نے پیر کی رات کو ایک تصادم کے دوران چار لٹیروں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے چارطمنچے اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہو گئے۔ گوتم بدھ نگر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھو کرشن نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ رات کو پولیس کو کچھ لٹیروں کے دہلی سے نوئیڈا آنے کی اطلاع ملی۔انہوں نے بتایا کہ معلومات پر سیکٹر 18 کے قریب پولیس نے جانچ شروع کی۔اس دوران لال رنگ کی ایک کار آئی اور جب پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں بیٹھے لوگوں نے گولی چلانی شروع کر دی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔اس دوران پولیس کی گولی لگنے سے یوگیش اور عابد نامی دو بدمعاش زخمی ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی سمیر اور نیرج اندھیرے میں فرار ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ پیچھا کرکے پولیس نے سمیر اور نیرج کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے پاس سے چار طمنچے اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 23 اکتوبر کو تھانہ فیس -2 علاقے میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے بدمعاشوں کے ساتھ پولیس کاتصادم ہوا تھا۔ تب یہ چاروں بدمعاش پولیس پر گولی چلاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔لیکن ان کے دو ساتھیوں کو پولیس نے اسی وقت پکڑ لیا تھا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھوکرشن نے بتایا کہ گولی لگنے سے زخمی حامد اور یوگیش کی گرفتاری پر 25 -25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان ہے۔


Share: