انقرہ،19؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالن نے جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کے اْس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انقرہ حکومت انہیں قائل نہیں کر سکی کہ ترکی میں گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت میں ترک مبلغ فتح اللہ گولن کا کوئی کردار تھا۔ ترک حکومت اس بغاوت کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں مقیم اِس مذہبی رہنما کو قرار دیتی ہے۔ ایک انٹرویو میں ابراہیم نے کہا کہ جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کا یہ بیان گواہی دیتا ہے کہ جرمنی گولن کو ’تعاون‘ فراہم کر رہا ہے۔