ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی نے ہالینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی تعلقات معطل کر دیے

ترکی نے ہالینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی تعلقات معطل کر دیے

Wed, 15 Mar 2017 11:33:56    S.O. News Service

انقرہ،14؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتلموش نے ہالینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ڈچ حکام کی جانب سے ترک وزیر خارجہ کو ہالینڈ آنے کی اجازت نہ دینے کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔ ترکی نے یہ اعلان بھی کیاہے کہ ہالینڈ کے سفارتکاروں کو ترکی لانے والے کسی بھی جہاز کو ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایردوآن حکومت اگلے ماہ ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم کے لیے مختلف یورپی ممالک میں مقیم ترک باشندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔ جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ میں ترک رہنماؤں کو انتخابی ریلیاں منعقدکرنے سے روکنے کے بعد ترکی اور ان ممالک کے مابین کشیدگی پائی جاتی ہے۔


Share: