ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ترکی میں کسی بھی شخص کو بنِا جرم کے تیس روز تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے: حکام

ترکی میں کسی بھی شخص کو بنِا جرم کے تیس روز تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے: حکام

Sat, 23 Jul 2016 17:53:58    S.O. News Service

انقرہ23جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کے تحت کسی بھی شخص کوجرم بتائے بغیریابغیرکوئی مقدمہ قائم کیے تیس روزتک حراست میں رکھاجاسکتاہے۔ گزشتہ ہفتے بغاوت کی ناکام کوشش کے بعدصدر رجب طیب ایردوآن نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذکااعلان کیا تھا۔ اس ترک عہدے دارکے مطابق حکومتی احکامات پر ملک میں ایک ہزار سے زائد نجی اسکولوں اوربارہ سوسے زائدتنظیموں کوبھی بندکیاجارہاہے۔ ادھرترک نائب وزیراعظم محمد سیمسیک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھتی رہے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیاجاچکاہے۔


Share: