ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکمانستان میں صدارتی الیکشن اتوار کو ہوں گے

ترکمانستان میں صدارتی الیکشن اتوار کو ہوں گے

Sat, 11 Feb 2017 11:30:52    S.O. News Service

تیواگو،10؍فروری(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں اتوار، بارہ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس الیکشن میں نو امیدوار میدان میں ہیں لیکن قوی امکان ہے کہ صدر قربان علی بیردی محمدوف ایک مرتبہ پھر جیت جائیں گے۔ صدربیردی محمدوف کو جن امیدواروں کا سامنا ہے، وہ اْن کے ماتحت اور علاقائی سطح کے افراد ہیں۔ ایک امیدوار حکومتی آئل ریفائنری کا ڈائریکٹر ہے جبکہ ایک دوسرا امیدوار حکومت کے زرعی محکمے سے تعلق رکھتا ہے۔ ترکمانستان میں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کل ہفتہ کے روز ختم ہو گی۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عام لوگوں کو دیگر امیدواروں کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں اور وہ کھلے عام صدر بیردی محمدوف کو ووٹ ڈالنے کی بات کرتے ہیں۔


Share: