ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے کانگریس کے 6 ممبران اسمبلی کی رکنیت صدر نے برقرار رکھی

ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے کانگریس کے 6 ممبران اسمبلی کی رکنیت صدر نے برقرار رکھی

Tue, 30 Aug 2016 11:03:17    S.O. News Service

اگرتلہ، 29اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تریپورہ میں اس سال مئی میں کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے 6 ممبران اسمبلی کو اسمبلی صدر نے رکنیت برقرار رکھنے کی اجازت دے دی۔اسمبلی اسپیکر رامیندر دیب ناتھ نے کہا کہ سابق اپوزیشن لیڈر سندیپ رائے برمن کی قیادت میں میں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے 6 اراکین اسمبلی کاموقف سنا اور تریپورہ ریاستی کانگریس صدر براجت سنہا کا بھی موقف سنا۔انہوں نے کہا کہ میں نے قانون ماہرین سے بھی مشورہ کیا،وہ پارٹی بدلنے والے قانون کے تحت نہیں آتے،اس لئے ان کی رکنیت درست ہے۔صدر نے کہاکہ حالانکہ انہیں اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر کا درجہ نہیں ملے گا کیونکہ 60رکنی ایوان میں اپوزیشن کے لئے کم از کم 10نشستیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کاصدر ترنمول کانگریس سے منتخب کیا جائے گا۔سندیپ رائے برمن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ اسمبلی صدر کو خط لکھ کر ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ دینے کو کہیں گے، کیونکہ 6 رکن اسمبلی اس کے لئے کافی ہیں۔اس درمیان کانگریس نے صدر کے فیصلے پر دکھ کا اظہار اور اسے سیاسی طور پر حوصلہ افزاء بتایا۔کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی اور ترجمان تاپس ڈے نے کہاکہ ہم صدر کے فیصلے کا مطالعہ کر رہے ہیں اور غور کر رہے ہیں کہ کیا اسے عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے پانچ ممبر اسمبلی ہیں۔


Share: