نئی دہلی،11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اترپردیش، اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی اکثریت حکومت بنانے سے حوصلہ افزاء مرکزی وزراء نے کہا کہ یہ ہندوستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی کے اشارے ہیں اور پورا ملک ترقی کے لئے ذات، مذہب اورنظریات کے بندھن کو توڑ کر مودی جی کی قیادت میں آگے بڑھنے کو آگے نظر آتاہے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اترپردیش، اتراکھنڈ میں ہم اکثریت سے حکومت بنا رہے ہیں۔یہ ہندوستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی کی جانب اشارہ کرتاہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ انتخابات کے نتائج سے واضح ہوا ہے کہ ایک بہت بنیادی تبدیلی آ رہی ہے، مجھے اس پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی جس طرح کی باتیں تجزیہ کاراور دیگر لوگ کہہ رہے تھے، اس سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔پرساد نے کہا کہ پورا ملک ترقی کو اپنانے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہا ہے،پورا ملک مودی جی کی قیادت میں آگے بڑھنے کو آگے نظر آتاہے۔
ایک اور مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ یہ جیت وزیر اعظم مودی کی قیادت، امت شاہ کی حکمت عملی اور کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔اتر پردیش سے اتراکھنڈ تک لوگوں نے محسوس کیا کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کررہے ہیں۔یہ جیت غربت، استحصال، مظلومین، محرومین، نوجوانوں اور خواتین کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے محسوس کیا ہے کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جو سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے تصور کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج سے ایک بات واضح ہو گئی ہے اور یہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ مودی حکومت نے غریبوں کی ترقی کو انقلاب کی طرح آگے بڑھایا اور غریبوں کو با اختیار بنانے کے لیے حقیقت بنا دیا،لوگوں نے ذات، مذہب اورنظریے کے بندھن کو توڑ کر بی جے پی کے حق میں مینڈیٹ دیا ہے۔