ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ترقی کو سیاست کے ترازو میں نہ تولا جائے :راج ناتھ

ترقی کو سیاست کے ترازو میں نہ تولا جائے :راج ناتھ

Sat, 17 Sep 2016 11:11:06    S.O. News Service

 

لکھنؤ، 16؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ترقی کو سیاست کے ترازو میں نہیں تولنا چاہیے اور مرکزی حکومت جی ڈی پی کی شرح میں دو ہندسے میں پہنچانے کا ہدف لے کر چل رہی ہے۔ سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی نتن گڈکری کے ساتھ مل کر 5218کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کے زمانے میں جی ڈی پی 8.4فیصد تک پہنچ گئی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب اسے دو ہندسے میں پہنچانے کا ہے۔بنیادی ڈھانچہ اور سڑک کی ترقی کے ذریعے ہی یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے دارالحکومت میں مجوزہ 94کلومیٹر لمبی بیرونی رنگ روڈ کے لیے زمین فراہم کرنے میں مکمل تعاون کیا ہے۔راج ناتھ نے کہا کہ واجپئی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ رہتے ہوئے انہوں نے قومی شاہراہوں کو ملانے کے منصوبے شروع کئے تھے ۔گڈکری نے لکھنؤ کے لیے 1000کروڑ روپے کی لاگت سے سات فلائی اوور بنائے جانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ یو پی اے حکومت نے ہر دن دو کلومیٹر سڑک بنائی۔آج این ڈی اے حکومت کے دور میں ہر دن 22کلومیٹر سڑک تعمیر کی جا رہی ہے اور اسے بڑھاکر 42کلومیٹر روزانہ کرنے کا مقصد ہے۔گڈکری نے بتایا کہ اتر پردیش میں 60ہزار کروڑ روپے کے منصوبے چل رہی ہیں، جن میں سے 20ہزار کروڑ روپے کا کام چل رہا ہے اور 25ہزار کروڑ روپے جلد ہی منظور ہونے والے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہم ریاست میں دو لاکھ کروڑ روپے کی سڑکیں بنا کر دیں گے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ترقی کے لیے فنڈ اور ٹیکنالوجی کی کمی نہیں ہے۔صرف قوت ارادی ہونی چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ ملک کی 111ندیوں کو آبی گزرگاہوں کے طور پر فرو غ دیا جائے گا، جس میں گنگا میں وارانسی سے ہلدیا تک آبی گزرگاہ کو فروغ دے کر اس کی شروعات کی جا چکی ہے۔


Share: