ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / تالابوں اور توانائی کے متعلق ایوان کمیٹیوں کی مدت میں توسیع

تالابوں اور توانائی کے متعلق ایوان کمیٹیوں کی مدت میں توسیع

Sat, 01 Apr 2017 01:51:15    S.O. News Service

بنگلورو:31/مارچ(ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ نے شہر بنگلور میں تالابوں پر غیر قانونی قبضوں کی جانچ کیلئے قائم کمیٹی اور بجلی کی ترسیل کے آلات کی خریداری میں مبینہ بے قاعدگیوں کے متعلق ایوان کمیٹی کی میعاد میں توسیع کی ہے۔ بجلی کے آلات کی خریداری کے متعلق کمیٹی کی میعاد میں 15اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے، جبکہ تالابوں کے متعلق کمیٹی کی میعاد میں 30جون تک توسیع کی گئی ہے، تالابوں کے متعلق کمیٹی کے چیرمین خود اسپیکر کولیواڈ ہیں۔ انہوں نے کہاتھاکہ کمیٹی اپنی رپورٹ بجٹ اجلاس میں پیش کردے گی، کمیٹی کی مدت جو آج ختم ہوگئی اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ بجلی کے آلات کی خریداری کی جانچ کرنے کیلئے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی 2004 سے اب تک ریاست بھر میں بجلی کی ترسیل کے آلات کی خریداری میں ہوئی مبینہ بے قاعدگیوں کی جانچ کرے گی۔اس محکمہ کی کمیٹی کیلئے وزیر توانائی کو ہی چیرمین مقرر کئے جانے کی جنتادل (ایس) نے سخت مخالفت کی ہے، اس کے باوجود کمیٹی نے اپنی جانچ کا کام تقریباً مکمل کرتے ہوئے رپورٹ کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے حالیہ لیجسلیچر اجلاس میں اعلان کیاتھاکہ کمیٹی اپنی رپورٹ 15اپریل تک پیش کردے گی، ڈی کے شیوکمار کے اعلان کے مطابق اسپیکر نے کمیٹی کی مدت میں توسیع کی ہے۔
 


Share: