ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بینک نوٹ کے حفاظتی اقدامات میں ہر 3-4سال میں ہوگی تبدیلی:حکومت 

بینک نوٹ کے حفاظتی اقدامات میں ہر 3-4سال میں ہوگی تبدیلی:حکومت 

Mon, 03 Apr 2017 00:31:55    S.O. News Service

نئی دہلی:2/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت 500اور 2000روپے کے بینک نوٹ کے سیکورٹی فیچر س ہر 3-4سال میں تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے تاکہ جعلی نوٹوں کے مسئلہ پر لگام لگایا جا سکے۔حکومت نے نوٹ بند ی کے بعد گزشتہ چار ماہ میں بھاری مقدار میں جعلی کرنسی پکڑے جانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اس معاملے پر جمعرات کو یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں بحث ہوئی۔میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی سمیت وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران موجود تھے۔اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک اپنے کرنسی نوٹوں میں سیکورٹی فیچرس ہر 3-4سال میں تبدیل کرتے ہیں،ہندوستان کے لیے اسی پالیسی پر عمل کرنا لازمی ہے۔ہندوستانی نوٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی طویل وقت سے زیر التوا ہے۔سال 2000میں 1000روپے کا نوٹ بازارمیں لایا گیا تھا اور اس کے بعد نوٹ بند ی تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، وہیں 1987میں 500روپے کا نوٹ پیش کیا اور اس میں تبدیلی ایک دہائی پہلے کی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں میں بھی اضافی سیکورٹی فیچر س نہیں ہیں، حال ہی میں پکڑے گئے جعلی نوٹوں میں پایا گیا ہے کہ 17سیکورٹی فیچرس میں سے کم از کم 11کی نقل کی گئی ہے۔


Share: