ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینک ملازمین کی ہڑتال سے کاروبار اور لین دین متاثر

بینک ملازمین کی ہڑتال سے کاروبار اور لین دین متاثر

Wed, 01 Mar 2017 11:45:56    S.O. News Service

بنگلورو،28؍فروری(ایس او نیوز) بینکوں کی طرف سے ملازمین کے مطالبات کو لے کر آج کی گئی ہڑتال کے نتیجہ میں قومی بینکوں میں بینکنگ خدمات متاثر رہیں۔ بینک ملازمین نے تمام اسٹیٹ بینکوں کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں انصمام کی مخالفت اور اپنے دیگر مطالبات پر زور دینے آج ملک گیر پیمانے پر یک روزہ ہڑتال کی۔ حالانکہ آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کے ذریعہ لین دین پر اس ہڑتال کے دوران کوئی اثر نہیں پڑا۔ لیکن بینکوں سے راست طور پر ہونے والے لین دین کا اس ہڑتال پر کافی گہرا اثر پڑا۔ شہر کے بیشتر سرکاری بینکوں میں ملازمین کی ہڑتال کے سبب آج کاروبار ٹھپ رہا۔ بینکوں میں بھی گنتی کا عملہ ہی موجود تھا، بینک ملازمین کا مطالبہ ہے کہ یکم جنوری 2016 سے پہلے کے جوضوابط بینکوں میں رائج تھے، ان کی بنیاد پر ملازمین کو سہولتیں ، گراجویٹی وغیرہ مہیا کرائی جائے۔بینک کے انتظامیہ میں مزدور یونینوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے ۔ بینکوں کے بورڈ آف ڈائرکٹرس میں اگر مزدوروں کے نمائندوں کو شامل نہ کیا گیا تو ان ملازمین کے استحصال کا خدشہ برقرار رہے گا۔ نیشنل بینک آفیسرس یونین اور قومی بینک ملازمین یونین کی پکار پر ہوئی ہڑتال میں بڑی تعداد میں ملازمین نے حصہ لیا۔ اور اپنی مانگوں پر زور دینے بینکوں کے باہر دھرنے جاری رکھے۔


Share: