ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بیندور میں غیر قانونی طور پر لے جارہے جانور ضبط۔۔ڈرائیور گرفتار

بیندور میں غیر قانونی طور پر لے جارہے جانور ضبط۔۔ڈرائیور گرفتار

Mon, 15 Aug 2016 20:39:24    S.O. News Service

بیندور 14؍اگست (ایس او نیوز)اڈپی ضلع کے اوپندا سے بیندور کی طرف ٹاٹاسومو کار میں جانورلے جانے کے الزام میں ڈرائیور کرشنا موگویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کار میں لے جارہے تین بڑے جانوروں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق کار میں جانور لے جانے کاشبہ ہونے پر گؤ رکھشکوں کی ایک ٹیم نے بیندور بائی پاس کے قریب گاڑی کو روک لیا ۔ پھر جانوروں کے سمیت ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کیا۔گؤ رکھشک ٹیم کی طرف سے سبرامینا بیجور نے شکایت درج کروائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ڈرائیور کرشنا نے جو معلومات دی ہے اس کی بنیا دپرڈینیل لوبو کے خلاف گؤ ہتھیا مخالف قانون کے تحت معاملہ درج کردیا گیا ہے۔اسٹیشن ہاوس آفیسر سنتوش آنند کائیکنی اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔


Share: