ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی سی آئی سی نے کرناٹک کے بجٹ کو ترقی پسند قرار دیا

بی سی آئی سی نے کرناٹک کے بجٹ کو ترقی پسند قرار دیا

Thu, 16 Mar 2017 10:45:55    S.O. News Service

بنگلور ،15مارچ (ایس او نیوز ) بنگلور چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس (بی سی آئی سی ) نے ریاست کے بجٹ کو ترقی پسند بجٹ قرار دیا اور کہا کہ دیہی۔ شہری ترقی پر مساوی توجہ دی گئی ہے ۔اس بجٹ میں علاقائی عدم توازن کو دور کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے بالخصوص محاصل کے شعبہ میں ریاستی بجٹ صحیح سمت میں ہے ۔یہ جی ایس ٹی پر عمل میں آگے رہنے کے تئیں ایک اور قدم ہے ۔مرکزی بجٹ 2017کی مقرر کردہ سمت میں ریاستی بجٹ نے بھی دیہی ترقی پر توجہ دی ہے ۔تعلیم ' صحت ' آبپاشی ' خاندانی بہبود ' کھیل کود ' باغبانی ' سیریکلچر ' آبی وسائل ' طب وغیرہ ہر شعبہ میں بجٹ میں الاٹمنٹ کیاگیا ہے ۔آئندہ سال کے انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے انہیں مقبول کی گئی ہے ۔ بنگلور چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس میں ریاستی حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر کی ترقی بالخصوص بنگلور کے اطراف ترقی کی سمت کی ستائش کی ، تاکہ بنگلور کے برانڈ تا عالمی برادری میں تحفظ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ سلک بورڈ اور کے آر پورم کے درمیان ریل لنک کے آغاز کی منظوری ایک اہم قدم ہے ۔ اس سے بنگلور وکے آئی ٹی شعبہ میں کام کرنے والوں کی پریشانیوں کو دور کیا جاسکتا ہے ۔اسی طرح نما میٹرو کے دوسرے مرحلہ کے آغاز سے بھی فائدہ ہوسکتا ہے ۔ بی ایم ٹی سی ' ڈی ایم آر سی ایل ' بی ڈی اے اور بی بی ایم پی کے لئے رقمی الاٹمنٹ اور بیشتر تجاویز اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ حکومت بنگلور میں انفراسٹرکچر کی ضروریات کی تکمیل کی طرف توجہ دے رہی ہے جس کے نتیجہ میں ریاست میں نئی سرمایہ کاری کو یقینی طور پر راغب کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت یونیورسٹیز ' تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تجویز رکھتی ہے تاکہ آئی ٹی میں سنٹر آف ایکسیلنس اور فنشنگ اسکول قائم کئے جاسکیں۔


Share: