ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی کارکنوں اور پولیس جھڑپ کیس:ضلع مجسٹریٹ اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ معطل

بی جے پی کارکنوں اور پولیس جھڑپ کیس:ضلع مجسٹریٹ اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ معطل

Sun, 14 Aug 2016 20:08:18    S.O. News Service

لکھنؤ ،14اگست؍؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں بلیا ضلع کے نرہی علاقے میں گؤاسمگلنگ کے معاملے میں درج مقدمے کے بعد پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم میں ایک بی جے پی کارکن کی موت ہو جانے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وہاں کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو فرض کی ادئیگی میں کوتاہی کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا ی بلیا کے ضلع مجسٹریٹ راکیش کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار جھا کو کل دیر رات معطل کر دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ بلیا کے نرہی تھانہ علاقے میں پولیس نے جمعہ کو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران مبینہ طور پر گؤکشی کے لئے لے جائی جا رہی پانچ گائیں برآمد کی تھیں جس کے بعد بی جے پی کارکن چندرما یادو سمیت دو لوگوں کے خلاف گؤاسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بی جے پی کارکن مقدمہ درج کئے جانے سے بھڑکے پارٹی ممبر اسمبلی اپیندر تیواری کل اپنے حامیوں کے ساتھ نرہی تھانے پر دھرنے پر بیٹھ گئے تھے اور انہیں ہٹانے کی مانگ کرنے پر بی جے پی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی تھی جس میں ایک کارکن ونود رائے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی تھی اور تقریبا 50افراد زخمی ہو گئے تھے۔واقعہ کو لے کر بی جے پی ممبر اسمبلی تیواری سمیت 45لوگوں کے خلاف نامزد اور تین چار سو نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیاگای ہے۔دوسری طرف کارکن کی موت کے سلسلے میں اعلی ضلع مجسٹریٹ بچے لال موریہ اور 11پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Share: