ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی لیڈر پر آرایس ایس کارکنوں نے کیاحملہ

بی جے پی لیڈر پر آرایس ایس کارکنوں نے کیاحملہ

Tue, 09 May 2017 01:07:37    S.O. News Service

کوچی:8/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ایک بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس کر ان پر حملہ کردیا ہے۔پولیس نے آج بتایا کہ بی جے پی کے ریاستی کونسل کے رکن وینالا سجیون پر گزشتہ رات کچھ لوگوں نے تیز دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، اس حملے میں ان کے دائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، انہیں یہاں کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک بیان دیا ہے،جس میں اس واقعہ کے لیے انہوں نے تھریکاکارا میں ایک سنگھ کے ایک مقامی لیڈر کا کردار بتایا۔اس کے بعد سنگھ کے چار کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کو بی جے پی لیڈر اور آر ایس ایس کے مقامی لیڈروں کے درمیان ذاتی رنجش کاشک ہے۔
 


Share: