ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی سے’ گفت وشنید‘ کیلئے بی جے پی صدر تمل ناڈو پہنچے 

بی جے پی سے’ گفت وشنید‘ کیلئے بی جے پی صدر تمل ناڈو پہنچے 

Tue, 10 Jul 2018 01:40:58    S.O. News Service

چنئی:9/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی صدر امت شاہ اپنے ایک روزہ دورے کے تحت آج تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی پہنچے۔ اگلے سال لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپنے اس دورے میں وہ عوامی سطح کے کارکنوں میں جوش بھریں گے اور پارٹی کے کئی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔پارٹی سے وابستہ قریبی ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ پارٹی کارکنوں نے شاہ کا زبردست خیر مقدم کیا۔ پارٹی کے عوامی سطح کے کارکنوں کی حمایت سے بنے ’شکتی کیندر‘کے ارکان کے ساتھ وہ خطابی پروگرام میں بھی حصہ لیں گے۔ متعلقہ شعبہ کے انچارج کے پاس بوتھ سطح کے پانچ عہدیداروں کے پارٹی سے متعلق امورکی نگرانی کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ امیت شاہ، تمل ناڈو میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے قائم پارٹی کی کمیٹی سے بھی ملیں گے۔ امیت شاہ ریاست کی تمام 39 لوک سبھا سیٹوں کے انچارج سے بھی گفتگو کریں گے ۔ 


Share: