ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ریاستی عوام کو گمراہ کرنے پر تلی ہوئی ہے: دنیش گنڈو راؤ

بی جے پی ریاستی عوام کو گمراہ کرنے پر تلی ہوئی ہے: دنیش گنڈو راؤ

Sat, 18 Mar 2017 10:53:08    S.O. News Service

بنگلورو۔17؍مارچ (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے اس بار ریاستی عوام کے تمام طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے، لیکن بی جے پی یہ نہیں چاہتی کہ اس بجٹ کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیں۔ اسی مقصد کو لے کر وہ ایک فرضی ڈائری پر ایوان میں بحث کرانا چاہتی ہے۔یہ بات کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسمبلی عوامی مسائل پر بحث کرنے کیلئے ہے، بی جے پی عوامی مسائل سے جڑے پلاٹ فارم کو گندی سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ بی جے پی کو عوامی مسائل سے کچھ سروکار نہیں۔ ریاستی حکومت کے بہترین فلاحی پروگرام جلد ازجلد عوام تک پہنچیں ، بی جے پی یہ نہیں چاہتی۔اسی بدنیتی کی وجہ سے بی جے پی بجٹ کی منظوری میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بی جے پی جو چاہے کرلے اس میں وہ کامیاب نہیں ہوپائے گی۔


Share: